Loading
قومی کھلاڑیوں کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آ گئی، وزیراعظم شہباز شریف نے کھیلوں کے میدان میں ملک کا نام روشن کرنے والے قومی ہیروز کے لیے انعامی رقم میں ریکارڈ اضافہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اب اولمپک گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے ایتھلیٹس کو تین کروڑ روپے انعام دیا جائے گا، جو پہلے صرف ایک کروڑ تھا۔ سلور میڈل جیتنے والوں کو دو کروڑ اور برونز میڈل حاصل کرنے والوں کو ایک کروڑ روپے دیے جائیں گے۔ حکومتی فیصلے کے مطابق ونٹر اولمپکس اور ایشین گیمز میں گولڈ میڈلسٹ کو بھی ایک کروڑ روپے انعام ملے گا، جبکہ پیرا اولمپک گیمز کے گولڈ میڈلسٹ کے لیے بھی یہی انعامی رقم مقرر کی گئی ہے۔ ایشین گیمز میں گولڈ میڈل پر ایک کروڑ، سلور پر 70 لاکھ اور برونز پر 50 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے پر 75 لاکھ جبکہ اسلامک گیمز میں گولڈ میڈل پر 50 لاکھ روپے انعام رکھا گیا ہے۔ برٹش جونیئر اور یو ایس اوپن جونیئر جیتنے والے کھلاڑیوں کو ایک کروڑ روپے انعام دیا جائے گا۔ ایشین انڈور گیمز میں گولڈ میڈل پر 20 لاکھ اور سیف گیمز میں گولڈ پر 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ یوتھ اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ کو 50 لاکھ جبکہ ورلڈ چیمپئن شپ جیتنے والوں کو 75 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔ خصوصی کھلاڑیوں کو بھی نظر انداز نہیں کیا گیا۔ اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز، بلائنڈ اور ڈیف اسپورٹس کے لیے بھی انعامی رقم مختص کر دی گئی ہے۔ وزیراعظم کے اس فیصلے کو کھلاڑیوں اور کھیلوں سے جڑے حلقوں میں خوب سراہا جا رہا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل