Loading
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پی آئی اے نے کیڈٹ پائلٹس کی بھرتیوں کے لیے ایک اور پروگرام لانچ کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی ائیرلائن کی جانب سے کیڈٹ پائلٹس پروگرام کے تحت 24 پائلٹس بھرتی کیے جائیں گے۔ کیڈٹ پائلٹس پروگرام کے تحت پائلٹس کو 2 سال کے کنٹریکٹ پر بھرتی کیا جائے گا، جس کے لیے 200 گھنٹے کی فلائنگ اور سول ایوی ایشن سے کمرشل پائلٹ لائسنس کی لازمی شرط رکھی گئی ہے۔ کیڈٹ پائلٹس کے لیے پی آئی اے بھرتی ہونے والے پائلٹس سے 15000 ہزار امریکی ڈالر کے مساوی مالیت کا بونڈ بھروائے گا۔ پائلٹ کی قلت کو پورا کرنے کے لیے اس سے قبل 20 پائلٹس بھرتیوں کا عمل الگ سے جاری ہے، دلچسپی رکھنے والے پائلٹس سے پی آئی اے شعبہ ایچ آر کو درخواست ارسال کرنے کی ہدایت کردی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل