Loading
خواجہ سراؤں سے بھتہ طلب کرنے والے ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردی گئیں۔ ٹریبونل برائے صنفی تشدد میں خواجہ سراؤں سے لاکھوں روپے بھتہ طلب کرنے کے الزام میں گرفتار ملزمان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ٹربیونل کی جج بخت زادہ نے کی ۔ ٹربیونل نے دونوں ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں۔ دوران سماعت پراسیکیوشن کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملزم فرید اور عامر نے خواجہ سرا زرقہ سے 25 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا۔ ملزمان نے زرقہ کو ضلع بدر بھی کیا اور گھر سے سامان بھی اٹھایا۔ ملزمان مسلسل زرقہ کو سنگین نوعیت کی دھمکیاں بھی دے رہے تھے۔ خواجہ سرا کمیونٹی کے خلاف سرگرمیوں میں ملزمان پہلے بھی ملوث رہے ہیں۔ بعد ازاں ٹربیونل نے دلائل مکمل ہونے کے بعد ملزمان کی ضمانت درخواست خارج کردی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل