Friday, August 01, 2025
 

سام سنگ کا تین نئے ٹیبلٹس پر کام جاری

 



ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ جلد ہی اپنے تین نئے ٹیبلٹ متعارف کرانے جا رہا ہے۔ ان ٹیبلٹس میں گلیکسی ٹیب ایس 11، ایس 11 الٹرا اور گلیکسی ٹیب ایس 10 لائٹ شامل ہیں۔ ڈیوائسز کے لیے جاری ہونے والے سرٹیفیکٹس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ ڈیوائسز فروخت کے لیے جلد پیش کر دی جائیں گی۔ ایس 10 لائٹ کے حوالے سے یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ کمپنی اس ڈیوائس کو آئندہ ماہ لانچ کر دے گی۔ اطلاعات کے مطابق اس ڈیوائس میں Exynos 1380 SoC چپ سیٹ اور چھ جی بی ریم شامل ہوگی۔ جبکہ یہ ایس پین اور کی بورڈ کو سپورٹ کرے گا۔ ڈیوائس میں 8000 ایم اے ایچ کی بیٹری 45 واٹ وائرڈ چارجنگ موجود ہوگی۔ عین ممکن ہے ٹیبلیٹ میں لانچ کے وقت اینڈرائیڈ 15 اور ون یو آئی 7 موجود ہو۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل