Saturday, August 02, 2025
 

پنجاب ، خیبر پختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

 



پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے کئی شہروں میں زلزکے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ لاہور شہر میں اچانک زمین لرز اٹھی، جبکہ آزاد کشمیر کے علاقوں ہٹیاں بالا، جہلم ویلی، چناری اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ خیبرپختونخوا کے شہر پشاور، ہری پور اور اس کے مضافاتی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، اسی طرح سوات کے مرکزی شہر مینگورہ اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی فوری اطلاعات موصول نہیں ہوئیں، تاہم شہریوں میں شدید خوف و پھیل گیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل