Friday, August 01, 2025
 

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: آسٹریلیا کو شکست، ساؤتھ افریقا کی فائنل میں رسائی

 



ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے دوسرے سیمی فائنل میں ساؤتھ افریقا چیمپئنز نے آسٹریلیا چیمپئنز کو 1 رن سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔ برمنگھم میں کھیلے گئے ایونٹ کے دوسرے ناک آؤٹ مقابلے میں 186 رنز کے تعاقب میں آسٹریلیا چیمپئنز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز 7 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنا سکی۔ آسٹریلیا کی جانب سے ڈینئل کرسچن باٹ آؤٹ 49 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کرس لِن35، ڈارسی شارٹ 33، شان مارش 25، بین ڈنک 12، راب کوئنی 9 (ریٹائرڈ ہرٹ)، بین کٹنگ 8، کیلم فرگوسن 3 اور نیتھن کولٹر نائل 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ ساؤتھ افریقا کی جانب سے وین پارنل اور ہارڈس ولژون نے 2، 2 جبکہ ڈوان اولیور اور عمران طاہر نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل ساؤتھ افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر  186 رنز اسکور کیے۔ ساؤتھ افریقا کی جانب سے مورن وین وائک 76 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جے جے اسمٹس 57، ژاں پال ڈومنی 14، ہنری ڈیوڈز 11، سریل اروی 9، اے بی ڈی ویلیئرز 6، وین پارنل 3 اور  ہارڈس ولژون 0 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹے۔ جیک روڈولف 1 اور ایرون فنگیسو 0  کے اسکور کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے پیٹر سڈل نے 4، ڈارسی شارٹ نے 2 جبکہ کپتان بریٹ لی اور ڈینئل کرسچن نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ ایونٹ کا فائنل دو اگست کو شیڈول ہے جہاں جنوبی افریقا کا سامنا پاکستان سےہوگا۔ واضح رہے پہلے سیمی فائنل میں بھارت کے پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار پر پاکستان کو فائنل میں واک اوور دیا گیا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل