Saturday, August 02, 2025
 

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی ریکارڈ

 



انٹربینک مارکیٹ اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی۔ ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے ساتھ 19 فیصد کے رعایتی ٹیرف پر تجارتی معاہدے سے درآمدی لاگت اور ڈالر کی طلب میں کمی کے علاوہ خام تیل کی عالمی قیمتوں میں بتدریج کمی کے رحجان کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعے کو بھی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا۔ گزشتہ 3سال سے بیرونی قرضوں کا حجم 100ارب ڈالر تک محدود رہنے اور مرحلہ وار بیرونی ادائیگیوں کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔ کاروبار کے دوران ایک موقع پر ڈالر کی قدر 37 پیسے کمی سے 282روپے 50 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی تاہم اس دوران درآمدی نوعیت کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 16پیسے کی کمی تک محدود رہی۔ ان کے اختتام پر ڈالر کی قدر 16 پیسے کی کمی سے 282 روپے 71پ یسے کی سطح پر بند ہوئی۔ متعلقہ اداروں کی جانب سے بلیک مارکیٹ کے خلاف تابڑ توڑ کاروائیوں کے باعث اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 20 پیسے کمی سے 285 روپے 30 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل