Sunday, August 03, 2025
 

پاکستان کیلئے بڑا اعزاز، ورلڈ ماسٹرز اور ایشین ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کی میزبانی مل گئی

 



پاکستان کو ورلڈ ماسٹرز اور ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کی میزبانی مل گئی جو کھیلوں کی دنیا کا ایک بڑا اعزاز ہے۔  ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان مینز اینڈ ویمینز ایونٹ کی میزبانی کرے گا اور ورلڈ ماسٹرز ایونٹ کو " گرینڈ پرکس" کا نام دیا گیا ہے۔ ویٹ لفٹنگ کا عالمی میلہ اگلے سال فروری میں اسلام آباد میں سجے گا، میگا ایونٹ میں ساتوں براعظم سے  500 سے زائد ویٹ لفٹرز شرکت کریں گے۔ پاکستان ماسٹرز ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے صدر ارشد خان نے بتایا کہ دونوں میگا ایونٹ کی میزبانی پاکستان کے لیے بڑا اعزاز ہے، میزبانی ملنا ماسٹرز مقابلوں میں پاکستان کی کامیابیوں کا ثمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے قطر میں ہونے والی ایشین ماسٹرز چیمپئن شپ میں 10 میڈلز حاصل کیے تھے۔ ارشد خان نے کہا کہ آپریشن " بنیان المرصوص " کی کامیابی کو پوری دنیا میں سراہا گیا، پاک فوج کے ناقابل تسخیر دفاع کے باعث دنیا کا اعتماد پاکستان پر بڑھا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل