Tuesday, August 05, 2025
 

تحریک انصاف کا آج ملک گیر احتجاج کا اعلان، لاہور سمیت پنجاب بھر میں مظاہروں کی تیاریاں مکمل

 



یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف نے آج ملک گیر احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے، جس کے تحت پنجاب بھر میں ریلیاں اور مظاہرے کیے جائیں گے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق 5 اگست کو یومِ سیاہ کے طور پر مناتے ہوئے ہر حلقے میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے، اور اراکین اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز و تنظیمی عہدیداران کو بھرپور شرکت کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ لاہور میں بھی مختلف حلقوں میں احتجاج کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ صدر پی ٹی آئی لاہور امتیاز شیخ کے مطابق پارٹی آج لاہور کے مختلف علاقوں میں بھرپور مظاہرہ کرے گی جبکہ کسی ایک مقام پر پاور شو کی بھی کوشش کی جائے گی تاہم صورتحال کے پیش نظر متبادل پلان بھی تیار کر لیا گیا ہے۔ ادھر پارٹی کا دعویٰ ہے کہ احتجاج کو روکنے کے لیے پولیس نے لاہور سے 300 سے زائد کارکنان کو حراست میں لے لیا ہے اور رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے لاہور سمیت پنجاب بھر میں اینٹی رائٹ فورس کے دستے تعینات کر دیے گئے ہیں، جبکہ اہم سرکاری عمارتوں اور مرکزی شاہراہوں پر سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق اگر مرکزی پاور شو ممکن نہ ہوا تو حلقہ وار احتجاجی مظاہرے ہی کیے جائیں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل