Loading
جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ تمنا بھاٹیا نے ایک ایسے دلچسپ اور غیر روایتی نسخے کا انکشاف کیا ہے جو سوشل میڈیا پر بحث کا باعث بن گیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو کے دوران تمنا بھاٹیا نے بتایا کہ وہ صبح اٹھنے کے فوراً بعد، دانت برش کرنے سے پہلے، چہرے پر اپنا تھوک لگاتی ہیں تاکہ کیل مہاسے نہ نکلیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ روزانہ صبح اُٹھ کر یہ عادت اپنانے سے برسوں سے ان کی جلد دانوں، کیل مہاسوں سے صاف رہی ہے۔ اداکارہ کا یہ انٹرویو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین میں ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ کچھ افراد نے اس طریقے کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود بھی یہ گھریلو نسخہ استعمال کرتے ہیں، حتیٰ کہ کئی صارفین نے اسے آنکھوں کے انفیکشن میں بھی مؤثر قرار دیا۔ جبکہ دیگر صارفین نے اس کی سائنسی بنیاد پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ تھوک میں موجود بیکٹیریا سے لڑنے والے انزائمز اتنے مؤثر نہیں کہ وہ مہاسوں کی اصل وجوہات جیسے بند مسام، چکناہٹ اور سوزش کا علاج کر سکیں۔ تمنا بھاٹیا نے خواتین کو روزمرہ کی زندگی میں اسکن کیئر کرنے کا مشورہ بھی دیا اور کہا کہ 25 سال کی عمر سے ہر خاتون کو اسکن کیئر روٹین اپنانی چاہیئے تاکہ جلد پر عمر کے اثرات نہ نظر آسکیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل