Wednesday, August 06, 2025
 

صوابی میں فٹبال میچ کے دوران خواتین کے تنازع پر فائرنگ سے بچے سمیت 2 جاں بحق

 



خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی کے علاقہ موضع کھنڈہ میں واقع گورنمنٹ ہائی اسکول کے پلے گراؤنڈ میں فٹ بال میچ کے دوران مستورات کے تنازعہ پر فائرنگ سے ایک نوجوان اور ایک راہگیر تماش بین بچہ جاں بحق جبکہ فائرنگ سے 3 کم عمر بچے زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خواتین کے تنازع کے بعد دو فریقین کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی جس کے بعد ایک فریق نے فائرنگ کردی۔  فائرنگ کے نتیجے میں حسن علی 25 سال جبکہ شربت فروش امجد کا 9 سالہ بیٹا محمد ہاشم محلہ موتی خیل بالا جاں بحق اور صابر  کا 9 سالہ بیٹا خیام محلہ دینا خیل ،انور خطاب عرف دادی کا دس سالہ بیٹا جاں بحق ہوگیا۔ تھانہ لاہور میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے مدعی نے بتایا کہ ان کا بھائی حسن علی اور دیگر بچے گورنمنٹ ہائی سکول کھنڈہ فٹ بال گراؤنڈ میں میچ دیکھنے کے لیے موجود تھے کہ اس دوران سلمان اور اس کا والد فضل شاہ نے مسلح آکر سلمان سے کہا کہ مارو سلمان کو ، جس پر ان کی فائرنگ سے ان کا بھائی حسن علی اور شائقین کھیل محمد ہاشم راہگیر جاں بحق جبکہ تین بچے زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ زخمی بچوں کو فوری طبی امداد کے لیے بی ایم سی (باچا خان میڈیکل کمپلیکس) منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش اور مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل