Loading
خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں انویسٹی گیشن انچارج سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کو دستیاب ابتدائی معلومات کے مطابق پشاور میں ورسک روڈ پر نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں انچارج انویسٹیگیشن مچنی گیٹ سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پہنچ کر شواہد اکھٹے کرلیے۔ جبکہ ملزمان کی تلاش کا عمل بھی جاری ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل