Wednesday, August 06, 2025
 

پیکا کے تحت 9 صحافیوں اور عام شہریوں کیخلاف 689 مقدمات درج کئے گئے

 



وفاقی وخلہ کے حکام زارت دانے وزارت اطلاعات کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ  پیکا کے تحت 9 صحافیوں جبکہ عام شہریوں کے خلاف 689 مقدمات درج کئے گئے۔ راولپنڈی میں عادل راجہ اور عمران ریاض پر ریاست کے خلاف موقف اپنانے پر درج کئے گئے، گوجرانوالہ میں شہزاد رفیق کے خلاف شہری کی درخواست پر مقدمہ درج ہوا، سوشل میڈیا پر عزت اچھالنے پر شہری نے درخواست دی تھی۔ اسلام آباد سے احمد نورانی، سابر شاکر، معید پیرزادہ، محمد وحید کے خلاف ریاست مخالف بیانیہ چلانے پر مقدمات درج کئے، کراچی میں بھی فرحان ملک کے خلاف کارروائی کی گئی، جو ابھی ضمانت پر ہیں۔ مکمل معلومات نہ ہونے اور غلط بیانی پر چیئرمین کمیٹی نے وزارت داخلہ کے افسر کو ڈانٹ دیا، کمیٹی نے  چاروں صوبوں کے آئی جیز سے تفصیلات مانگ لی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل