Loading
کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن نے ڈیفنس اور کلفٹن کےمکینوں کو آوارہ کتوں سے منسلک متفرق خدشات اور مکینوں کو اثرات بد سےبچانے کے لیے نیا طریقہ متعارف کروادیا اور ٹریپ نیوٹرلائز ویکسین اینڈریلیزکے نام سےنئی مہم شروع کردی گئی ہے۔ کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کے حکام کےمطابق سی ای او عمرفاروق ملک کی خصوصی ہدایات پر شروع کی جانے والی مہم میں ٹریپ نیوٹرلائز ویکسین اینڈ ریلیز جیسےکئی تعمیری مراحل شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مہم کی ضرورت مکینوں کی جانب سے درجنوں شکایات موصول ہونےکی وجہ سےشروع کی گئی، جس کے دوران اب تک 15کتوں کی کو پکڑنے کے بعد ان کی نس بندی اور ویکسینیشن کے بعد انہیں واپس چھوڑا جاچکا ہے۔ سی بی سی حکام کے مطابق آوارہ کتوں کےحوالے سےشروع کی گئی مہم غیرمعینہ مدت تک جاری رہ سکتی ہے، نس بندی اور ویکسین شدہ کتوں کی نگرانی کےلیے ایک ٹریکنگ ایپ بنائی گئی ہے، یہ ایپ براہ راست کتےکی گردن میں بندھے خصوصی طور پر تیار کردہ پٹے میں موجود آلےکی مدد سےکتوں کی ریکی کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اگلے مرحلے میں کتے کی گردن کے قریب ایک چپ لگانے پر کام ہو رہا ہے، ٹریکنگ کی حامل چپ کو ایک چھوٹے سےآپریشن کے ذریعےکتے کی کھال میں پیوست کیا جائےگا۔ واضح رہےکہ ماضی میں کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کی جانب سے کتوں یا روایتی انداز میں زہر دے کر مارا جاتا تھا یا انہیں کتا آئی لینڈ(دو دریا)میں چھوڑ دیا جاتا تھا، بسا اوقات کتوں کو میلوں دور سپرہائی وے کے قرب وجوار میں بھی منتقل کیا جاتا رہا ہے۔ تاہم ان تمام کاوشوں کے خاطرخواہ نتائج نہیں نکلے اور آوارہ کتوں کی تعداد بڑھتی گئی۔ قبل ازیں پچھلےبرسوں میں کتوں کو زہرخورانی اور گولی مار کر ہلاک کرنےکی مہمات بھی علاقہ مکینوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنیں، ان کتے مار مہم کو حقوق حیوانات کی تنظیموں نےبھی غیرانسانی عمل قراردیا۔ تاہم موجودہ طریقہ کارکے تحت نس بند کیے گئےکتوں کو واپس اصل مقامات پر چھوڑنے کے بعد ان کی صحت اور نگرانی برقرار رکھی جائے گی، تاکہ مہم کے نتائج معلوم کیےجا سکیں، نس بندی کی وجہ سے پیدائش کی شرح میں کمی متوقع ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل