Loading
پنجاب حکومت کے "اپنی چھت اپنا گھر" منصوبے کے تحت 6 ماہ کے دوران 50 ہزار شہریوں کو قرض کی فراہمی کردی گئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب حکومت کی ہاؤسنگ اسکیم ’اپنی چھت اپنا گھر‘ کے تحت وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے چھ ماہ میں"اپنی چھت اپنا گھر"کا وعدہ پورا کردیا۔ "اپنی چھت اپنا گھر " پچاس ہزار سے شہریوں کو قرض فراہم کی گیا ہے۔ اس حوالے سے ایکسپو سینٹر میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بطور مہمان خصوصی شریک ہوئیں۔ تقریب میں "اپنی چھت اپنا گھر " کی تقریب میں پنجاب بھر سے لون لینے والے ہزاروں خاندان شریک ہوئے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی تقریب میں"اپنی چھت اپنا گھر"پراجیکٹ سے گھر بنانے والے خاندانوں سے ملاقاتیں کیں۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے خواتین سے ہاتھ ملایا، بچوں کو پیار کیا اور گھر بنانے والے افراد کو مبارکباد پیش کیْ رکشہ ڈرائیور نے وزیراعلیٰ مریم نواز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گھر بنانے کی خواہش تھی۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کو وسیلہ بنا دیا۔ جبکہ ایک خاتون نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے گھر کے خواب کو تعبیر دے دی۔ "نواز شریف اور مریم نواز شریف کا شکریہ "راولپنڈی کے غفور مسیح گھر کا خواب پورا ہونے کی داستان سناتے ہوئے آبدیدہ ہوئے۔ اسپیشل پرسن سید وحید نے اپنے تاثرات بیان کئے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے اپنی نشست سے اٹھ کر استقبال کیا۔ مریم نواز شریف نے خاتون کی خواہش پر سیلفی بھی بنائیں۔ وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ پانچ سے دس مرلہ تک 74 ارب روپے سے زائد بلا سود قرض کی فراہمی جاری ہے، اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ کے پہلے فیز میں.9 99 فیصد قرض کی ریکوری شروع ہوگئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ 37 ہزار سے زائد خاندانوں کو لون کی دونوں اقساط جاری، 52 ہزار سے زائد گھر بن رہے ہیں، پانچ سے دس مرلہ تک گھر بنانے کے لئے 74 ارب روپے سے زائد قرض دیا جاچکا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل