Thursday, August 07, 2025
 

عرفی جاوید کو پیار ہو گیا، دہلی کے شرمیلے لڑکے پر دل ہار بیٹھیں

 



ممبئی کی رنگین دنیا میں شہرت، فیشن اور کیمرے کی چکاچوند سے گھری اور کسی حد تک متنازع اداکارہ عرفی جاوید ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔ اس بار وجہ کوئی نیا بولڈ لباس نہیں بلکہ ان کے دل کی بات ہے۔ عرفی جاوید نے اعتراف کیا ہے کہ وہ دہلی میں رہنے والے ایک شرمیلے لڑکے کے لیے دل سے سنجیدہ ہیں۔ عرفی جاوید نے اپنے بوائے فرینڈ کا نام تو نہیں بتایا البتہ انھوں نے یہ ضرور بتایا کہ وہ شرمیلا لڑکا سوشل میڈیا اور شوبز سے کوسوں دور ہے۔ عرفی جاوید نے یہ حیران کن انکشاف بھی کیا کہ جب وہ اس لڑکے سے ملی تھیں تو اُس لڑکے کی شادی کی بات چل رہی تھی لیکن اُن کی موجودگی نے بات طے ہونے سے پہلے ہی ختم کروا دی۔ جب انٹرویو لینے والے یوٹیوبر نے شرارتی انداز میں پوچھا کہ آپ وہاں کیا کر رہی تھیں تو عرفی نے مسکراتے ہوئے کہا کہ میں اپنے دوستوں کے ساتھ تھی۔ عرفی جاوید نے کہا کہ وہ جسے پسند کرنے لگی ہیں وہ میرے مزاج کے بالکل مخالف شخصیت کے حامل ہیں۔ جنھیں نہ کیمرہ پسند ہے نہ میڈیا اور نہ ہی وہ ہجوم میں جانا پسند کرتے ہیں۔۔ اداکارہ نے کہا کہ وہ ممبئی کے نہیں بلکہ دہلی کے ہیں جن کا قد پورے 6 فٹ 4 انچ ہے۔ میں ہر ویک اینڈ پر دہلی چلی جاتی ہوں۔ عرفی جاوید نے ہنستے ہوئے کہا کہ اگر وہاں پاپارازی آگئے تو میرا بوائے فرینڈ سیدھا بھاگ جائے گا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل