Loading
مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ جب بات اسٹائل، کلاس اور لوکیشن کی ہو، تو وہ کسی سے کم نہیں! عامر خان نے ممبئی کے باندرہ علاقے میں چار لگژری اپارٹمنٹ کرائے پر لے لیے جن کا مجموعی ماہانی کرایہ 80 لاکھ روپے ہے۔ مسٹر پرفیکشنسٹ نے ان فلیٹس کو کرایے پر لینے کے لیے 5 سال کا معاہدہ کیا ہے اور جس کے لیے سیکیورٹی ڈپازٹ 4 کروڑ 70 لاکھ روپوں کے قریب ہے۔ دراصل عامر خان کی اپنی رہائش، یعنی ’ورگو ہاؤسنگ سوسائٹی‘ اس وقت ری ڈیولپمنٹ کے مراحل سے گزر رہی ہے اس لیے انھیں عارضی رہائش اختیار کرنا پڑی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ عامر خان کی یہ عارضی رہائش گاہ شاہ رخ خان کی عارضی رہائش گاہ کے بالکل قریب ہے۔ یوں دونوں ہمسائے بھی بن گئے۔ شاہ رخ خان بھی اپنی مستقل رہائش گاہ ’’منت‘‘ کی تزئین و آرائش کے باعث اس علاقے میں عارضی طور پر منتقل ہوئے ہیں۔ یہ علاقہ سپر اسٹارز کا عارضی ٹھکانہ بن گیا ہے۔ باندرہ اور پالی ہل ویسے بھی فلمی ستاروں کا محلہ مانا جاتا ہے۔ عامر، شاہ رخ، سلمان، کرینہ، سیف، رنبیر، عالیہ، ریکھا اور اب رنویر و دیپیکا اپنی بیٹی دُعا کے ساتھ وہاں کے سی ویو منظر میں زندگی کے مزے لے رہے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل