Loading
ورلڈ کپ 2027 میں براہ راست رسائی کے لیے کوشاں گرین شرٹس کیریبیئن ٹیم کے عزائم کی راہ میں حائل ہوگئے۔ ون ڈے سیریز بھی جیت کر گھر واپسی کا ارادہ کر لیا، مقابلوں کے لیے بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔ گزشتہ روز آپشنل ٹریننگ سیشن میں کئی پلیئرز نے خوب پسینہ بہایا، بیٹنگ اور بولنگ کے ساتھ فیلڈنگ کی مشقوں پر توجہ مرکوز رہی، جمعرات کو تمام کھلاڑی پریکٹس کریں گے۔ دوسری جانب سیریز کے لیے میزبان اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا جس میں الزاری جوزف کو آرام دیا گیا ہے اور روماریو شیفرڈ کی واپسی ہوئی ہے۔ ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی نے کہا کہ مضبوط ٹیم کے خلاف سیریز میں فتح ہمیں قیمتی رینکنگ پوائنٹس حاصل کر کے ورلڈ کپ میں براہ راست رسائی کا موقع فراہم کرے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل