Friday, August 08, 2025
 

ہانیہ عامر کی عاصم اظہر کے کانسرٹ میں شرکت، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

 



اداکارہ ہانیہ عامر کی حال ہی میں ان کے ایکس اور گلوکار عاصم اظہر کے کنسرٹ میں شرکت نے سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ ہانیہ کی اپنے سابق بوائے فرینڈ اور میرب علی کے سابق منگیتر گلوکار عاصم اظہر کے کنسرٹ میں موجودگی اور ان کی ویڈیوز و تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کے درمیان ان کے ’پیچ اپ‘ سے متعلق دلچسپ تبصرے اور قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔ ویڈیوز میں ہانیہ عامر کو اپنے قریبی دوستوں کے ہمراہ اسٹیج کے سامنے پہلی قطار میں کھڑے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ وہ عاصم اظہر کے گانوں سے لطف اندوز ہوتی ہوئی ڈانس بھی کر رہی ہیں۔         View this post on Instagram                       A post shared by ETrends.com.pk (@etrendsdotpk) ہانیہ سفید لباس اور چشمہ پہنے نظر آئیں اور خاص طور پر عاصم کے مشہور گانے "ترستی ہیں نگاہیں" پر جھومتی دکھائی دیں۔ یاد رہے کہ ہانیہ اور عاصم ماضی میں ایک مقبول شوبز جوڑی سمجھے جاتے تھے، تاہم 2020 میں دونوں نے اپنے راستے جدا کر لیے تھے۔ بعد ازاں عاصم کی میرب علی سے منگنی اور پھر علیحدگی کی خبریں بھی سامنے آئیں۔         View this post on Instagram                       A post shared by ETrends.com.pk (@etrendsdotpk) حال ہی میں ہانیہ اور عاصم اظہر کو ایک لانچ پارٹی میں بھی ایک ساتھ دیکھا گیا تھا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے تعلقات کے دوبارہ جڑنے کی چہ مگوئیاں شروع ہو گئی۔ تاہم دونوں کی جانب سے اب تک اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔        

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل