Sunday, August 10, 2025
 

یوکرین علاقہ چھوڑے تو نیٹو رکن بن سکتا ہے، یورپی ممالک نے امریکا کو حیران کن تجویز دے دی

 



یورپی ممالک اور یورپی کمیشن نے امریکا کو تجویز دی ہے کہ اگر یوکرین روس کے قبضے والے علاقے چھوڑ دے تو اسے نیٹو رکن بنانے کا وعدہ کیا جائے۔  اس تجویز کا مقصد یوکرین کو تحفظ فراہم کرنا اور خطے میں دیرپا امن قائم کرنا ہے۔ فرانس، جرمنی، برطانیہ، اٹلی، پولینڈ، فن لینڈ اور یورپی کمیشن کی صدر نے مشترکہ بیان میں کہا کہ یوکرین میں امن کا کوئی بھی فیصلہ یوکرین کی شمولیت کے بغیر ممکن نہیں۔  ان کے مطابق جنگ کو ختم کرنے کے لیے سفارتکاری، یوکرین کی فوجی اور مالی مدد، اور روس پر دباؤ ہی واحد راستہ ہیں۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ بین الاقوامی سرحدوں کو طاقت کے ذریعے تبدیل نہیں کیا جانا چاہیے اور یوکرین کو اپنی تقدیر کا فیصلہ خود کرنے کا حق حاصل ہے۔  روسی میڈیا کے مطابق، یہ شرط اسی وقت مانی جائے گی جب یوکرین اور روس دونوں علاقے چھوڑنے پر راضی ہوں۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی ملاقات 15 اگست کو الاسکا میں طے ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل