Sunday, August 10, 2025
 

بی جے پی اور آر ایس ایس دہشت گردی کروا کر الزام مسلمانوں پر لگاتے ہیں، دھماکا خیز انکشاف

 



بھارتی انتہا پسند جماعت راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سابق ترجمان یشونت شندے نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور آر ایس ایس دہشت گردی کی کارروائیاں کروا کر اس کا الزام مسلمانوں پر لگاتے ہیں۔ یشونت شندے کے مطابق 2006 کے مہاراشٹر بم دھماکوں میں وشوا ہندو پریشد کے ایک رکن سمیت دو افراد ہلاک ہوئے تھے، لیکن مسلمانوں کو ملوث کیا گیا۔ بعد ازاں عدالت نے عدم ثبوت کی بنیاد پر تمام ملزمان کو بری کر دیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آر ایس ایس نے مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں ایک مسجد میں بم بنانے کا کام شروع کیا، جس میں تنظیم کے ارکان راکیش ڈھویڈے اور روی دیو ملوث تھے۔  شندے کا کہنا ہے کہ آر ایس ایس کے رہنما اندریش کمار نے انہیں بھی دہشت گردی میں شامل ہونے کی پیشکش کی۔ سابق ترجمان نے اس حوالے سے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کی، لیکن کوئی کارروائی نہ ہوئی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بھارتی عدالتیں اندرونی دباؤ کے باعث خاموش ہیں۔ شندے کے مطابق مودی حکومت اور آر ایس ایس ہندوتوا نظریے کے تحت ریاستی دہشت گردی کی سرپرستی کر رہے ہیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل