Monday, August 11, 2025
 

خیبر پختونخوا میں کرفیو کی افواہیں، بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا اہم بیان سامنے آگیا

 



مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں کرفیو کی افواہیں سراسر جھوٹ ہیں، صوبے میں زندگی معمول کے مطابق جاری ہے، کرفیو کی کوئی صورتحال نہیں، کرفیو صرف باجوڑ اور میرانشاہ کے مخصوص علاقوں تک محدود ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کرفیو کی خبریں سیاسی پروپیگنڈہ ہیں، عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، افواہ ساز مافیا صوبے کا امن اور ترقی کے سفر کو خراب کرنا چاہتا ہے، حکومت کی توجہ عوامی خدمت پر ہے، مخالفین کی توجہ جھوٹ پھیلانے پر ہے۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ  صوبے میں نقل و حرکت مکمل آزاد ہے، تجارتی سرگرمیاں معمول کے مطابق ہیں، عوام افواہوں پر کان نہ دھریں، صرف سرکاری معلومات پر اعتماد کریں، کرفیو کے جھوٹ سے خوف پیدا کرنے والے عوام کے دشمن ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر جھوٹ پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی، خیبر پختونخوا کے عوام باشعور ہیں، پروپیگنڈہ ناکام ہو گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل