Loading
کاروباری ہفتے کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ ساز تیزی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ پیر کے روز بازارِ حصص میں کاروبار کا آغاز 250 پوائنٹس کی تیزی سے ہوا، جس کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 45 ہزار 632 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ بعد ازاں پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان غالب رہا اور کارباری دورانیے کے اختتام پر 1547 پوائنٹس کی تاریخ ساز تیزی کے ساتھ 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 46 ہزار 929 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی اور پانچوں کاروباری دنوں میں بازارِ حصص میں انڈیکس نے بلندی کے نئے ریکارڈ رقم کیے تھے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل