Monday, August 11, 2025
 

نوکری کا جھانسا دے کر نوجوان کے ساتھ بدفعلی اور نازیبا ویڈیو بنانے والے ملزمان گرفتار

 



نوکری کا جھانسا دے کر نوجوان کے ساتھ بدفعلی کرنے اور اس کی نازیبا ویڈیو بنانے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ایس ایچ او مانگا منڈی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی  کرتے ہوئے  16 سالہ محمد سکندر سے بد فعلی کرنے والے ملزمان کو مانگا روڈ سے گرفتار  کرلیا۔ ملزمان نے نوکری کا جھانسا دے کر محمد سکندر کو کوارٹر میں بلایا ۔ ملزمان کوارٹر میں سکندر سے بد فعلی کے بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے ۔ملزمان نے محمد سکندر سے بدفعلی کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی ویڈیو بھی بنائی ۔  ملزمان عثمان اور محمد باقر کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان نے سکندر کو ورغلا کر مانگا روڈ پر واقع کوارٹر میں لے جا کر بد فعلی کی ، جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل