Loading
9 مئی تھانہ شادمان اور راحت بیکری جلاؤ گھیراؤ کے 2 مقدمات کا محفوظ فیصلہ کچھ دیر بعد سنایا جائے گا۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل 2 مقدمات پر فیصلہ سنائیں گے۔ جمعرات کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے دونوں مقدمات کا فیصلہ محفوظ تھا، مقدمے کے سماعت کوٹ لکھپت جیل میں جج منظر علی گل نے کی تھی۔ لاہور، تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ، راحت بیکری چوک میں گاڑیاں جلانے کے کیس کا فیصلہ محفوظ#ExpressNews #BreakingNews #Lahore #9thMay #9thMayCases #PTI #LatestNews #Pakistan pic.twitter.com/qylWus4nGw — Express News (@ExpressNewsPK) August 9, 2025 مقدمے میں 45 ملزمان کے ٹرائل ہوئے جن میں سے 25 گرفتار جبکہ 15 اشتہاری ہیں اور ایک ملزم کا انتقال ہوچکا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل