Loading
مددگار 15 قائد آباد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اے ٹی ایم مشین کو توڑ کر پیسے نکالنے کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان مددگار 15 پولیس کے مطابق کالر نے اطلاع دی کہ اے ٹی ایم مشین کے بوتھ میں ایک شخص موجود ہے اور الارم بج رہا ہے، مددگار 15 فوری طور پر موقع پر پہنچی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم اے ٹی ایم مشین کو توڑ کر پیسے نکالنے کی کوشش کر رہا تھا، اے ٹی ایم کو چیک کیا گیا تو مشین کا نچلا گیٹ کھلا ہوا تھا۔ گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے علاقہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل