Loading
تین مرتبہ کے عالمی چیمپئن محمد آصف عالمی گیمز کے اسنوکر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق چین کے شہر چینگ ڈو میں جاری 12 ویں عالمی گیمز کے اسنوکر ٹورنامنٹ میں شریک پاکستان کے واحد کھلاڑی عالمی چیمپئن محمد آصف اپنے دوسرے میچ میں جرمنی کے کھلاڑی الیگزینڈر ویدو کو 1-2 سے زیر کرنے میں کامیاب رہے۔ پہلا فریم 43-29 سے ہارنے کے بعد محمد آصف نے اگلے دونوں فریمز 06-116 اور 32-67 سے جیت کر اگلے مرحلے میں جگہ بنالی۔ محمد آصف نے تیسرے فریم میں عالمی گیمز کا سب سے بڑا بریک 109 بھی کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل