Loading
یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے عبدالقادر گیلانی کی بارسلونا موجودگی کے دوران قیمتی گھڑی چھین لی گئی جس کی مالیت جان کر لوگ حیران رہ گئے۔ اس حوالے سے بارسلونا میں میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے بتایا کہ میں نے یہ گھڑی بارہ یا تیرہ سال قبل سستے دور میں خریدی تھی سونے کے نرخ بڑھنے کے سبب گھڑی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔ انہوں ںے کہا کہ ویسے تو سونا پہننا مرد پر حرام ہے مگر سفر میں سونا ساتھ رکھ لینا چاہیے کہ کہیں ہنگامی ضرورت پڑ جائے تو سونا فروخت ہوسکے، وہ گھڑی میرے ہاتھ میں موجود تھے میرے میزبان کی اور میری گھڑی چھین لی گئی ہم لوگ اہل خانہ کے ساتھ تھے لیکن شکر ہے کہ جان محفوظ ہے۔ واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے عبدالقادر گیلانی بارسلونا میں سیروتفریح کے لیے موجود ہیں، ان کے پاس موجود گھڑی کی مالیت 56 ہزار یورو تھی جو پاکستانی کرنسی میں ایک کروڑ 85 لاکھ روپے بنتی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل