Loading
سیف سٹی کیمروں کی ٹریسنگ سے لاہور میں آن لائن ٹیکسی ایپ کے ذریعے قیمتی سامان لوٹنے والا 4 رکنی گینگ گرفتار کر لیا گیا۔ جیل روڈ لاہور سے آن لائن ٹیکسی کا ڈرائیور شہری کا لاکھوں مالیت کا سامان لے کر فرار ہوگیا۔ شہری نے 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کال کرکے فوری پولیس کی مدد طلب کی، کال موصول ہوتے ہی سیف سٹی کے ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے کیمروں کی مدد سے ٹریسنگ شروع کی۔ سیف سٹی کی اے آئی بیسڈ ٹیکنالوجی سے ملزمان کی گاڑی کا مکمل روٹ ٹریس کرکے لوکیشن پولیس کو فراہم کی گئی۔ پولیس نے سیف سٹی کی نشاندہی پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تفتیش میں انکشاف ہوا کہ گینگ جعلی ڈرائیونگ ایپس کے ذریعے شہریوں سے فراڈ اور دھوکا دہی میں ملوث تھا۔ ملزمان سے لاکھوں مالیت کا سامان، گاڑیاں، پستول، لگژری آئٹمز اور 200 سے زائد سم کارڈ برآمد کر لیا گیا۔ ترجمان سیف سٹی کے مطابق شہری آن لائن رائیڈ بُک کرتے وقت صرف قابلِ اعتماد ذرائع استعمال کریں تاکہ فراڈ سے بچا جا سکے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل