Loading
اسٹار فٹبالر رونالڈو اور انکی گرل فرینڈ جارجینا کی منگنی کی خبر سامنے آنے کے بعد جارجینا کی خوبصورت اور بڑے سائز کے ہیرے کی انگوٹھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ رونالڈو کی جانب سے پہنائی گئی ہیرے کی انگوٹھی کی تصویر منظر عام پر آنے کے بعد اس کی قیمت کو لے کر سوشل میڈیا پر اس مشہور جوڑی کے مداحوں اور صارفین کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔ جارجینا کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور کئی انفلوئنسرز بھی ان کی منگنی کی انگوٹھی پر تبصرے کر رہے ہیں۔ ایک مشہور انفلوئنسر جولیا شیفے نے انگوٹھی کے بارے میں ایک تفصیلی ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا کہ اس شاندار بڑے ہیرے کی انگوٹھی کی قیمت 3 ملین ڈالرز ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Georgina Rodríguez (@georginagio) جولیا کے مطابق انگوٹھی پر موجود پتھر 35 قیراط اوول شکل کا ہیرا ہے جوکہ بےحد مہنگا اور قیمتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’یہ 35 قیراط کا اوول شکل کا ہیرا ہے اور اسے روزانہ پہننا مشکل ہے، کیونکہ یہ کافی وزنی ہے اور اس کے وزن کی وجہ سے انگلی کی سرجری بھی کروانی پڑ سکتی ہے‘۔ View this post on Instagram A post shared by jewelswithjules • julia hackman chafé (@juliachafe) یاد رہے کہ دنیا بھر میں موجود کرڑوں مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والے اسٹار فٹبالر رونالڈو اور ہسپانوی انفلوئنسر و ماڈل جارجینا گزشتہ 8 برسوں سے ایک دوسرے کیساتھ رومانوی تعلقات میں تھے اور ان کے 5 بچے بھی ہوئے جبکہ اب رونالڈو نے باقاعدہ طور پر اپنی گرل فرینڈ جارجینا کو شادی کی پیشکش کردی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل