Loading
قومی سلیکٹر و ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ بابراعظم اور محمد رضوان کیلئے ٹی 20 کے دروازے ہمیشہ کیلئے بند نہیں ہوئے۔ ایشیا کپ اور سہ ملکی سیریز کیلئے اسکواڈ کے اعلان کے موقع پر لاہور میں صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ قومی ٹیم میں وہی کھیلے گا جو پرفارم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ بابر اور رضوان کبھی ٹی 20 اسکواڈ میں واپس نہیں آئیں گے، جو کھلاڑی پرفارم کرے گا وہ ٹیم میں واپس آسکتا ہے۔ مزید پڑھیں: ایشیا کپ اور سہ ملکی سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان، بابر اور رضوان باہر قومی سلیکٹر عاقب جاوید کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی کھلاڑی کی شمولیت پر فل اسٹاپ نہیں لگایا جاسکتا۔ عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ جس طرح باقی کھلاڑی پرفارم کررہے ہیں اگر بابراور رضوان بھی کریں گے تو وہ بالکل کھیلیں گے، دونوں کے ساتھ ڈسکشن بھی ہوئی اور انہیں گائیڈ لائنز دی ہیں کہ وہ اپنی کچھ چیزیں بہتر کریں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل