Loading
حکومت پاکستان نے ممتاز معالج، انسان دوست اور ثقافتی سفیر ڈاکٹر منصور میمن کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے تمغہ امتیاز سے نوازنے کا اعلان کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈاکٹر منصور میمن کو ایوارڈ دینے کا اعلان یوم آزادی، 14 اگست 2025 کو کیا گیا انہیں یہ اس ایوارڈ سے 23 مارچ 2026 یوم پاکستان کے موقع پر نوازا جائے گا۔ ڈاکٹر منصور میمن کو دنیا بھر میں پاکستان کا ’’ایمبیسیڈر ایٹ لارج‘‘ کہا جاتا ہے کیونکہ انہوں نے ملک کی مثبت تصویر اجاگر کرنے میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ ان کا سفر روشن قیادت اور عوامی خدمت سے غیر متزلزل وابستگی کا روشن نمونہ ہے۔ ڈاکٹر منصور میمن آغا خان یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (مارچ 1992) کے گریجویٹ ہیں اور معالج، محقق، فلاحی شخصیت اور رہنما کی حیثیت سے بین الاقوامی شہرت حاصل کر چکے ہیں۔ ڈاکٹر منصور میمن کی زندگی بہترین کارکردگی، ہمدردی اور حب الوطنی کی درخشاں مثال ہے۔ تمغہ امتیاز ان کی خدمات کا بہترین اعتراف ہے اور آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل