Loading
راشد منہاس روڈ پر ٹریفک حادثے کے دوران بہن بھائی کے جاں بحق اور والد کے زخمی ہونے کے معاملے پر بنائی گئی خصوصی تحقیقاتی کمیٹی کی کارروائی میں مزید 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق اب تک حادثے اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ڈمپر ڈرائیور سمیت 12 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ڈسٹرکٹ سینٹرل یوسف پلازہ پولیس نے واقعے میں ملوث چار مزید ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ اور ڈمپر ڈرائیور پر تشدد میں ملوث ہیں۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ اس سے قبل حادثے اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 8 ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔ 10 اگست کی رات راشد منہاس روڈ پر ٹریفک حادثے کے دوران بہن بھائی جاں بحق جبکہ والد زخمی ہوئے تھے۔ واقعے کے بعد مشتعل افراد نے حادثے کا مبینہ طور پر سبب بننے والے ڈمپر ڈرائیو کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد 7 ڈمپروں کو نذر آتش کیا تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل