Sunday, August 17, 2025
 

پاک فوج نے منافق سیاست دانوں اور این جی اوز کی ایک اور سازش ناکام بنادی، فیصل واؤڈا

 



سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ سیاست دان اور این جی اوز کی ایک اور گھناؤنی سازش ناکام بنادی گئی ہے جس کی تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا کہ سیاستدان این جی اوز اور دیگر اپنے ذاتی مفادات کیلیے ہمیشہ پاکستان کی افواج کو کمزور کرنے کی گھناؤنی سازش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لیکن ایک بار پھر ہمیشہ کی طرح فیلڈ مارشل کی سربراہی میں افواج پاکستان نے ملک کو بڑی دہشت گردی سے بچالیا جس کی تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی۔ سیاستدان / این جی اوز اور دیگر اپنے ذاتی مفادات کیلئے ہمیشہ پاکستان کی افواج کو کمزور کرنے کی گھناؤنی کوشش کرتے رہے ہیں لیکن ایک بار پھر ہمیشہ کی طرح فیلڈ مارشل کی سربراہی میں افواج پاکستان نے ملک کو بڑی دہشتگردی سے بچا لیا ہے۔ جس کی تفصیلات بہت جلد سامنے لائی جائینگی۔ تمام منافق… — Faisal Vawda Senator (Indep) (@FaisalVawdaPAK) August 17, 2025 فیصل واؤڈا نے کہا کہ تمام منافق سیاست دان اور دیگر اپنی سمت ٹھیک کرلیں ورنہ پاکستان کی ترقی کا جو تسلسل جاری ہے اُس میں رکاوٹ پیدا کرنے والے بڑے بڑے طرم خان رگڑ دیے جائیں گے۔ سینٰٹر فیصل واؤڈا نے مزید لکھا کہ امید کرتا ہوں سب کو میری بات صحیح طرح سے سمجھ آجائے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل