Loading
پشاور میں سیلاب زدگان کیلیے امداد جمع کرنے کے کیمپ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے میچنی گیٹ کے علاقے پیر بالا چوک میں سیلاب زدگان کے لیے چند اکٹھا کرنے والے افراد پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پی سی او والے فرحان سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے چل بسا۔ واقعے کے بعد جائے وقوع پر ایس ایس پی آپریشنز اور سی ٹی ڈی کے افسران سمیت ایس پی، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او پہنچے۔ پولیس کے مطابق تھانہ مچنی گیٹ کی حدود پیر بالا میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں فرہان ولد جان اکبر عمر 26 سال سکنہ پیر بالا جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوئے جن کی شناخت صدیق اکبر، اسماعیل اور بھٹو کے ناموں سے ہوئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سی سی پی او قاسم علی خان ، ایس ایس پی انوسٹی گیشن نور جمال اور دیگر پولیس افسران مقامی پولیس کے ہمراہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ فائرنگ میں ملوث ملزمان کا سراغ لگایا جا سکے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل