Sunday, August 17, 2025
 

پاسپورٹ بنوانے کے نام پر رقم بٹونے والا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار

 



وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) بلوچستان نے پاسپورٹ بنوانے کے نام پر شہریوں سے رقم بٹورنے میں ملوث ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق پاسپورٹ مافیا کے خلاف ملک گیر کریک ڈاون جاری ہے اور بلوچستان زون نے کارروائی کے دوران شہریوں کو فوری پاسپورٹ بنوانے کے نام پر رقم بٹورنے میں ملوث ملزم کورنگے ہاتھوں گرفتارکر لیا۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم عبدالمالک کو پاسپورٹ آفس چمن کے پاس سے گرفتار کیا گیا، ملزم کو پاسپورٹ آفس سے نکلتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزم شہریوں کو جلد پاسپورٹ بنوانے کا جھانسہ دے کر اضافی پیسے بٹور رہا تھا، کارروائی میں ملزم سے 13 عدد پاکستانی پاسپورٹس برآمد ہوئے ہیں۔ ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم سے 51 عدد ٹوکن، 48 ڈیٹا فارم، 9 ویری فیکیشن فارم اور موبائل فون بھی برآمد کر لیا گیا ہے، ملزم پاسپورٹس اور مذکورہ دستاویزات کی برآمدگی کے حوالے سے حکام کو تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم کے خلاف تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل