Loading
کے ایم سی کی گریڈ 18 کی آفیسر نے اپنے سابقہ شوہر کے خلاف مقدمے کے لیے سٹی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ ریحانہ یاسین نے اپنے وکیل کے توسط سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ کے ایم سی کے ڈرائیور وسیم خان نے 2024ء میں بلیک میل کر کے مجھ سے شادی کی، کرپشن اور دو نمبر کام نہ کرنے پر اختلافات ہوئے، وسیم خان نے 2025ء میں مجھے طلاق دےدی۔ درخواست گزار کے مطابق طلاق کے بعد وسیم خان مجھے اور میرے اہل خانہ کو ہراساں کررہا ہے، وسیم خان اور اس کی پہلی بیوی رابعہ کامران بیگ 50 لاکھ روپے مانگ رہے ہیں اور مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں جب کہ اہل خانہ کو بھی دھمکیاں دی جارہی ہیں، سول لائن پولیس کو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل