Loading
مصر کے معروف اداکار اور سینماٹوگرافر تیمور افسوسناک حادثے میں زندگی کی بازی ہار گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق مصری اداکار شمالی ساحل راس الحکمہ میں پکنک منا رہے تھے جب اچانک ان کے بیٹے بڑی لہروں کے شکنجے میں آگئے۔ اداکار تیمور نے یہ منظر دیکھ کر سمندر کی موجوں سے لڑکر اپنے بیٹے کو چھین کر واپس لانے کے لیے سمندر میں چھلانگ لگادی۔ وہ اپنے بیٹے تک پہنچ گئے اور اسے بچانے میں کامیاب بھی ہوگئے لیکن اس کوشش کے دوران وو خود سمندر کی بے رحم لہروں کی نذر ہوگئے۔ اداکار کے اچانک انتقال پر شوبز دنیا سوگوار ہوگئی اور متعدد فنکاروں نے سوشل میڈیا پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اداکارہ یاسمین عبدالعزیز نے انسٹاگرام پر لکھا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔ تیمور ایک نیک دل اور بہادر انسان تھا۔ میں دعا کرتی ہوں کہ اللہ ان پر رحم فرمائے اور ان کے اہلِ خانہ کو صبر عطا کرے۔ اداکار اور دوست حسام داغر نے فیس بک پر دکھ بھرے الفاظ میں لکھا کہ ایک باپ اپنے بیٹے کو بچاتے ہوئے ڈوب گیا۔ یہ صدمہ ناقابلِ برداشت ہے۔ میرے آنسو نہیں رُک رہے۔ اللہ انھیں شہیدوں میں شامل کرے، وہ ایک ہیرو کی موت مرے۔ مصری سندیکٹ آف آرٹسٹک پروفیشنز نے تیمور تیمور کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ مصری ڈرامے اور سینما فوٹوگرافی کے ایک نمایاں نام تھے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل