Monday, August 18, 2025
 

روس سے جنگ ختم ہوگی لیکن ٹائم فریم نہیں دے سکتا؛ ٹرمپ کی زیلنسکی سے ملاقات کے بعد گفتگو

 



امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں یوکرینی ہم منصب وولودیمیر زیلنسکی سے ملاقات کو روس کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے تناظر میں اہم ترین قرار دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے ے مطابق امریکی صدر نے بتایا کہ چند روز قبل روسی صدر سے بھی ملاقات ہوئی تھی جو کافی مثبت رہی تھی اور آج کی ملاقات بھی بہت اہم تھی۔ صدر ٹرمپ نے یوکرینی ہم منصب کے ساتھ ملاقات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مزید بتایا کہ جنگ کے خاتمے اور تجارت کے لیے روس و یوکرین کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ امریکی صدر نے کہا کہ میں اس جنگ کو ختم کرانا چاہتا ہوں اور یہ ختم بھی ضرور ہوگی لیکن کب ہوگی، یہ فی الحال نہیں بتا سکتا۔ صدر ٹرمپ نے ولودیمیر زیلنسکی کے لباس کی تعریف کرتے ہوئے میڈیا کے صریعے یوکرینی عوام کے نام خیرسگالی کا پیغام بھی دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنی بات دہرائی کہ اگر میں اُس وقت صدر ہوتا تو کبھی روس اور یوکرین کی جنگ شروع ہی نہیں ہونے دیتا۔ انھوں نے سابق صدر جوبائیڈن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے روس اور یوکرین جنگ کا ذمہ دار بھی قرار دیا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل