Monday, August 18, 2025
 

اسکول ایک ہفتے کیلیے بند کردیے گئے، نوٹی فکیشن جاری

 



خیبر پختون خوا حکومت نے خراب موسم اور سیلاب کے خطرات کے پیش نظر صوبے کے پہاڑی سرد ترین اضلاع کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے ایک ہفتے کے لیے بند کر دیے۔ محکمہ تعلیم خیبر پختون خوا نے اسکول بند کرنے کا اعلامیہ بھی جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ بالائی علاقوں میں اسکولز 19 اگست سے 25 اگست تک بند رہیں گے۔ واضح رہے کہ پہاڑی سرد ترین علاقوں کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات صرف ایک ماہ یعنی یکم جولائی سے 31 جولائی جبکہ میدانی علاقوں میں یہ تعطیلات 31 اگست تک ہوتی ہیں۔ اب جبکے پہاڑی علاقوں کے تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے ہیں تو خراب موسم اور ان علاقوں میں کلاؤڈ برسٹ کے خطرات کے پیش نظر بند کر دیے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل