Loading
اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھابھی کے اغواء کی غلط معلومات پر پٹیشن دائر کرنے والی درخواست گزار نند کو 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان نے خاتون شہری ایمن جویریہ کی درخواست پرسماعت کی جس نےاپنی بھابھی عزہ بی بی کے مبینہ اغوا پر عدالت سے رجوع کیا تھا۔ وفاقی پولیس کے ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ انہوں نے لاپتہ خاتون عزہ بی بی کو عدالت میں پیش کیا اور اس متعلق رپورٹ بھی جمع کرائی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ درخواست گزار نے ایک ہی مقدمہ میں اسلام آباد اور لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔ عزہ بی بی نے عدالت میں بیان دیا کہ وہ والدین سے ملنے چینیوٹ گئی تھی اور وہ ان کے ساتھ ہی رہنا چاہتی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے غلط معلومات فراہمی پردرخواست گزار کو 50 ہزارروپے کا جرمانہ عائد کرتے ہوئے پٹیشن خارج کر دی۔ ایمن جویریہ نامی خاتون نے اپنی نند عزہ بی بی کی بازیابی کیلئے درخواست کی تھی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل