Friday, August 29, 2025
 

کمالیہ: دریائے راوی میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب، درجنوں دیہات خطرے میں، ہنگامی الرٹ جاری

 



کمالیہ میں دریائے راوی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے اور انتہائی اونچے درجے کا سیلابی ریلہ علاقے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران 2 لاکھ کیوسک تک کا شدید سیلابی ریلہ مل فتیانہ کے مقام پر داخل ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقرا ناصر کے مطابق، اس وقت مل فتیانہ کے مقام سے 45 ہزار سے 50 ہزار کیوسک کا ریلہ گزر رہا ہے، تاہم پانی کی رفتار اور بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جو آنے والے گھنٹوں میں شدید صورتحال اختیار کر سکتا ہے۔ سیلابی پانی نے قریبی رہائشی آبادیوں میں داخل ہونا شروع کر دیا ہے جس پر ضلعی انتظامیہ نے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ 26 دیہات میں ہنگامی صورتحال نافذ کرتے ہوئے انخلاء کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے مساجد میں مسلسل اعلانات کرائے جا رہے ہیں کہ رہائشی فوری طور پر مال مویشیوں سمیت محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔ اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق تمام متعلقہ ادارے ہائی الرٹ پر ہیں، اور متاثرہ علاقوں کو مکمل خالی کرانے کے لیے اقدامات تیز کر دیے گئے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل