Sunday, September 21, 2025
 

کراچی، موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے نجی ٹی وی چینل کا اینکر زخمی

 



ملیر کالا بورڈ کے قریب موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے نجی ٹی وی چینل کا اینکر زخمی ہوگیا۔ پولیس نے بتایا کہ سعودآباد کے علاقے ملیر کالا بورڈ کے قریب موٹرسائیکل سوار ملزمان نے کار پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں سے کار سوار شہری زخمی ہوگیا، جنہیں طبی امداد کے لیے اسٹڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔ کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت نجی ٹی وی چینل کے اینکر امتیاز میر کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے بتایا کہ فائرنگ سے کار کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ہیں، امتیاز میر کو سینے اور چہرے پر گولیاں لگی ہیں تاہم کرائم سین یونٹ کی ٹیم نے موقع سے شواہد اکھٹے کر لیے ہیں اور جائے وقوع سے گولیوں کے دو خول ملے ہیں۔ پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان دو تھے، جس میں ایک خاتون بتائی گئی ہے، موٹرسائیکل سوار خاتون اور مرد نے امتیاز میر کو نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے، اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہیں۔ پولیس نے مزید بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق امتیاز میر کو ٹارگٹ کر کے زخمی کیا گیا ہے، واقعے کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل