Monday, September 22, 2025
 

ایشیا کپ سپر 4: بھارت سے شکست کے بعد پاکستانی کپتان سلمان علی آغا کا بیان سامنے آگیا

 



ایشیا کپ سپر4 مرحلہ میں بھارت سے شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا بیان سامنے آگیا۔ کپتان سلمان علی آغا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے پرفیکٹ گیم نہیں کھیلا، بھارتی بیٹرز نے پاور  پلے میں شانداربیٹنگ کرکےمیچ ہم سےچھین لیا۔ ان کا کہنا تھا ہم نے بولنگ توقع کے مطابق نہیں کی، اننگز میں 10-15 رنز کم ہوئے ہیں ہمارا اسکور 180 رنز  سے زائد ہونا چاہیے تھا۔ سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے خلاف میچ میں خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کریں گے۔ یاد رہے کہ بھارت نے ایشیا کپ کے سپر 4 مرحلے میں پاکستان کی ناقص کپتانی اور فیلڈنگ کا فائدہ اٹھایا اور 172 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کر کے اہم فتح اپنے نام کی۔ سلمان علی آغا نے بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کے کیچ آؤٹ کو ممکنہ طور پر غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں لگا گیند زمین پر لگی مگر فیصلہ امپائر کا ہی ہوتا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل