Loading
وزیراعلیٰ پنجاب نے ’’ ستھرا پنجاب پروگرام ‘‘ میں مشینری اور عملے کی کمی ، کنٹریکٹرز کے ساتھ معاہدوں میں ترمیم سمیت دیگر نقائص کو دور کر کے منصوبے کو موثر طریقے سے چلانے کیلیے اکتوبر تک کی مہلت دیدی۔ ابتدائی طور پر 120 ارب روپے کے بجٹ سے شروع کئے جانے والے اس منصوبے کی لاگت بڑھ کر 150 ارب روپے تک پہنچ چکی ہے ، منصوبے کی کامیابی کوڑا کرکٹ پر عائد ٹیکس کی وصولی سے مشروط کی جا رہی ہے جس کیلیے محکمہ بلدیات اور لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران سرگرم عمل ہیں۔ منصوبے کے تحت لاہور ، گوجرانوالہ ، فیصل آباد ، راولپنڈی ، بہاولپور ، ڈیرہ غازی خان ، سرگودھا ، ساہیوال اور سیالکوٹ میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنیاں قائم کی گئی ہیں جنھوں نے صفائی اور کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کیلیے ضلعی سطح پر نجی کنٹریکٹرز کے ساتھ معاہدے کئے تاہم ان فیصلوں میں جلد بازی کے باعث متعدد انتظامی و فنی مسائل سامنے آئے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل