Loading
لندن: برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر دنیا کے صف اول کے سائنس دانوں، ماہرینِ تعلیم اور ڈیجیٹل ماہرین کو ملک میں لانے کے لیے ویزا فیس ختم کرنے کی تجاویز پر غور کر رہے ہیں۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکا نے نئی ’ایچ ون بی‘ ویزا درخواستوں پر ایک لاکھ ڈالر فیس عائد کر دی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم کی گلوبل ٹیلنٹ ٹاسک فورس ایسے منصوبوں پر کام کر رہی ہے، جن کے ذریعے دنیا کے اعلیٰ دماغ برطانیہ کا رخ کریں تاکہ معاشی ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔ رپورٹس کے مطابق تجویز یہ ہے کہ وہ افراد جو دنیا کی پانچ بہترین جامعات سے تعلیم یافتہ ہیں یا عالمی سطح کے انعامات جیت چکے ہیں، ان کے لیے ویزا فیس صفر کر دی جائے۔ فی الحال برطانیہ کے گلوبل ٹیلنٹ ویزا کی لاگت 766 پاؤنڈ (تقریباً ایک ہزار 30 امریکی ڈالر) ہے، جب کہ شریکِ حیات اور بچے بھی اتنی ہی فیس ادا کرتے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ تجاویز نومبر میں بجٹ پیش ہونے سے قبل حتمی شکل اختیار کر سکتی ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل