Tuesday, September 23, 2025
 

کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ: ناقابل شکست پاکستان نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا

 



کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے دی۔ مالدیپ میں ہونے والی کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں ایونٹ کی ناقابل شکست ٹیم پاکستان نے سری لنکا کو 0-2  سے زیر کیا۔ پاکستان نے فیصلہ کن میچ 18-26  اور 12-28  کے مارجن سے جیتا۔ پاکستان نے سیمی فائنل میں بنگلادیش کو شکست دے کر کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ یاد رہے کہ کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں پاکستاں نے پہلے میچ میں بھارت کو 0-2 سے شکست دی تھی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل