Wednesday, September 24, 2025
 

کنگ حمد انسٹیٹیوٹ کا افتتاح پاکستان میں طبی تعلیم کے فروغ کیلیے اہم سنگ میل ہے، جنرل ساحر شمشاد

 



کنگ حمد انسٹیٹیوٹ آف نرسنگ اینڈ ایسوسی ایٹڈ میڈیکل سائنسز کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، تقریب میں بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے بطور اعزازی مہمان شرکت کی، جب کہ اس موقع پر اعلیٰ سول و عسکری حکام بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بحرین کے فرمانروا، شاہی خاندان اور حکومتِ بحرین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کنگ حمد انسٹیٹیوٹ کا افتتاح پاکستان میں طبی تعلیم کے فروغ کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ یہ ادارہ مستقبل میں اعلیٰ مہارت یافتہ طبی ماہرین تیار کرے گا اور نرسنگ و متعلقہ طبی شعبہ جات میں نئے بین الاقوامی معیار قائم کرے گا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے پاکستان اور بحرین کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات کو بھی اجاگر کیا اور دونوں برادر ممالک کے مابین صحت، تعلیم اور دفاع کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل