Loading
سیشن کورٹ لاہور نے کاہنہ میں پب جی گیم کھیلتے ہوئے والدہ، بھائی اور 2 بہنوں کو قتل کرنے کے مقدمے میں مجرم علی زین کو 100 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ اڈیشنل سیشن جج ریاض احمد نے قتل کیس کا فیصلہ سنایا، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سو سال قید اور چالیس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ عدالت نے کہا کہ ملزم علی زین نے والدہ، بہن اور بھائیوں کو قتل کیا، عمر کی وجہ سے ملزم کو 4 بار عمر قید کی سزا دی جا رہی ہے۔ تھانہ کاہنہ پولیس نے 2022 میں مقدمہ درج کیا تھا، عدالت میں حبیب الرحمٰن پراسیکیوٹر نے گواہان کو پیش کیا۔ پراسکیوشن نے کہا کہ ملزم نے رات کے دو بجے گیم سے متاثر ہو کر گھر والوں پر فائرنگ کردی تھی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل