Loading
کالا پل ہزارا کالونی بانس والی گلی میں گھر کے اندر سے میاں اور بیوی کی گولیاں لگی ہوئی خون میں لت پت لاشیں ملیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈیفنس پولیس اور ریسکیو کے رضا کار موقع پر پہنچ گئے اور شواہد حاصل کرنے کے لیے فوری طور پر کرائم سین یونٹ کو طلب کرلیا۔ ایس ایچ او ڈیفنس غلام نبی آفریدی نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے ایسا لگتا ہے کہ میاں اور بیوی میں جھگڑے کے دوران میاں نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کیا اور بعدازاں خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔ انہوں نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے پولیس کو نائن ایم ایم پستول اور گولیوں کے 3 خول ملے ہیں جنھیں پولیس نے قبضے میں لے لیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شوہر کی شناخت راجہ سعید اور بیوی کو ثنا کی شناخت کیا گیا اور ان کی عمریں 28 سے 32 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔ دونوں کی شادی 5 سال قبل ہوئی تھی اور ان کے یہاں کوئی اولاد نہیں تھی جبکہ میاں ڈرائیونگ کرتا تھا۔ پولیس نے شواہد حاصل کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کو طلب کیا ہے جس نے وقوعہ سے دستیاب شواہد کو حاصل کر کے محفوظ کیا ہے بعدازاں پولیس نے میاں اور بیوی کی لاشوں کی ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل